پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی، جانے کی خوشی ہوئی: عبدالغفور حیدری

پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی، جانے کی خوشی ہوئی: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آج سیاسی خود کشی کرلی ہے۔

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کےخلاف تحریک وہی چلاسکتے ہیں جنہوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔

بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

ہم نیوز کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو سہارا دے رہی ہے۔

جنہوں نے نا اہل کروایا انہی کے ووٹوں سے گیلانی کو پارلیمنٹ میں لائے، بلاول بھٹو

پی ڈی ایم کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جو کچھ کر رہی ہے اس کا جواب عوام آئندہ الیکشن میں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےجانے کی خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔


متعلقہ خبریں