سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

پیپلزپارٹی بلاول کی نہیں، بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے دعویداروں نےعوام کو بھوک و افلاس کی بھٹی میں جھونک دیا ہے۔

انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس سندھ میں کتے بھی انسانوں کو کاٹ کر اپنی بھوک مٹا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی، جانے کی خوشی ہوئی: عبدالغفور حیدری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی وڈیرے جعلی لیکچر بند کر کے شہریوں کی جان بچانے پر توجہ دیں۔


متعلقہ خبریں