کورونا کی تیسری لہر: اسلام آباد کے 7سب سیکٹرز کو سیل کرنیکی سفارش

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعض سیکٹرز میں کورونا کیسز ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔

کورونا کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا، اسد عمر 

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اافیسر نے اسلام آباد کے متعلقہ سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران مثبت کیسز میں ہونے والے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے 7 سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون اور ٹو اور جی سیون ٹو کو سیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

چین کی کورونا ویکسین کی افادیت کم ہونے کا انکشاف

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اپنے تحریر کردہ مراسلے میں سیکٹر جی ایٹ ون، جی نائن ٹو، جی ٹین فور اور جی الیون تھری کو بھی سیل کرنے کی سفارش کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیمپلنگ کے دوران کرونا مریضوں کے اہل خانہ میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے سیمپلنگ کر رہی ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 58 اموات

ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر متعلقہ سیکٹرز میں آمد و رفت کو محدود کیا جائے۔


متعلقہ خبریں