خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد انتقال کر گئے

خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد انتقال کر گئے

لاہور: خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضیا شاہد لاہور میں انتقال کر گئے۔

ہم نیوز کے مطابق سینئر صحافی ضیا شاہد 2 ہفتوں سے شیخ زید اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ضیا شاہد ’’خبریں ‘‘ کے علاوہ نیا “اخبار ” کے بھی  چیف ایڈیٹر تھے۔ اس کے علاوہ وہ ماہنامہ اردو ڈائجسٹ میں بھی جائنٹ ایڈیٹر رہے۔

بھٹو دور میں ضیا شاہد شاہی قلعہ لاہور میں بھی مہمان رہے اور سات ماہ تک جیل میں سزا کاٹی۔صحافت میں اعلیٰ خدمات کے سبب انہیں صدر پاکستان کی طرف سے اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ضیاء شاہد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے بانی اور چیف ایڈیٹرضیاشاہدکے انتقال پربہت دکھ ہوا۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شعبہ صحافت میں ضیا شاہد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں