اسلام آباد: کورونا کے 24 گھنٹوں میں 680 نئے کیسز رپورٹ

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 680 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کی تیسری لہر: اسلام آباد کے 7سب سیکٹرز کو سیل کرنیکی سفارش

ہم نیوز نے شہر کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں 680 نئے کیسز صرف 24 گھنٹوں میں رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتطامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت مثبت کیسز کی شرح 11.4 فیصد ہو گئی ہے۔

چین کی کورونا ویکسین کی افادیت کم ہونے کا انکشاف

ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 322 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 617 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا، اسد عمر 

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی گزشتہ روز کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مراسلہ لکھ کر شہر کے 7 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔


متعلقہ خبریں