پی ٹی آئی: جہانگیر ترین گروپ کو منانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کے سپرد

پی ٹی آئی: جہانگیر ترین گروپ کو منانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کے سپرد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے ہم خیال رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک گورنر پنجاب چودھری سرور کو سونپ دیا گیا ہے۔

مبینہ منی لانڈرنگ کیس: جہانگیر ترین کا انکوائری ٹیم کی تبدیلی کا مطالبہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ٹاسک ملنے کے بعد جہانگیر ترین کے ہم خیال رہنماؤں نذیر چوہان، عون چودھری اور ملک امین سے ملاقات کی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں موجود جہانگیر ترین کے مخالف دھڑے نے ایکشن لینے کی تجویز وزیراعظم کو دی تھی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مخالف دھڑے کی جانب سے ملنے والی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس منجمد

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنرپنجاب چودھری سرور سے کہا گیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکین سے ملاقات کریں، ان کے تحفظات کو سنیں اور جائز تحفظات کو دور بھی کریں۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے اراکین کو دوران ملاقات یقین دہانی کرائی ہے کہ زیادتی نہیں ہو گی۔

جہانگیر ترین کا پاور شو: 29 اراکین پارلیمنٹ کی عشائیے میں شرکت

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب  نے جہانگیر ترین گروپ کے ملاقات کرنے والے راکین کی جانب سے پیش کیے جانے والے تحفظات کوسنا اور ان پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں