خیبرپختونخوا: کابینہ میں توسیع، عاطف خان اور شکیل خان کی واپسی

خیبرپختونخوا: کابینہ میں توسیع، عاطف خان اور شکیل خان کی واپسی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آج دو سابق وزرا عاطف خان اور شکیل خان حلف اٹھائیں گے۔

کے پی: گورنر کی کوشش رنگ لے آئی، وزیراعلیٰ اور عاطف خان میں صلح ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں دو نئے اراکین اسمبلی فیصل امین گنڈا پوراور فضل شکور بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزرا سے گورنر خیبر پختونختوا شاہ فرمان حلف لیں گے۔ چاروں وزرا کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔

عاطف خان اور شکیل خان کو گزشتہ سال صوبائی کابینہ سے برطرف کیا گیا تھا جب کہ فیصل امین، علی امین گنڈا پور کے بھائی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں اراکین اسمبلی کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔

عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ

سرکاری ذرائع کے مطابق نئے صوبائی وزرا کے محکموں کا فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان بعد میں کریں گے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صلح ہونے کے بعد عاطف خان کی وزیراعلیٰ محمود خان سے گورنرشاہ فرمان کی موجودگی میں ملاقات ہوئی۔

گورنر ہاؤس میں ہوانے والی ملاقات میں تمام امور طے پائے جب کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مکمل مشاورت کی گئی۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل: سابق وزیر شہرام ترکئی کی واپسی

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہی عاطف خان کےمطالبے پر شکیل خان کو بھی صوبائی کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں