پاکستان میں کورونا سےمزید118اموات،4ہزار318 کیسز رپورٹ


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید118اموات اور4ہزار318نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 34ہے اور 6 لاکھ 38 ہزار 267 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 62افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار683، اسلام آباد 617، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 217 اور آزاد کشمیر میں 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی کورونا ویکسین کی افادیت کم ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار983، خیبر پختونخوا1 لاکھ 275، پنجاب 2 لاکھ 52 ہزار974، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار474، بلوچستان 20 ہزار397، آزاد کشمیر 14 ہزار687 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130  افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ،  رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں 13اپریل تک توسیع

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں