تمام موٹرویز ٹریفک کیلئےکھول دی گئیں


موٹروے پولیس نے منگل کی صبح بتایا ہے کہ تمام موٹرویزکو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق ایم ون، ٹو، تھری اور ایم 4 ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ موٹروے ایم فائیو اور ایم نائن بھی ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔

اسلام آباد ہائی وے اور ایکسپریس وے ٹریفک کےلیے کھلی ہے۔ کشمیر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے مقام پر مری روڈ بند ہے۔

کراچی میں بھی مختلف مقامات پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق  ٹاور، صدر ، حسن اسکوائر، نیپا پر ٹریفک بحال کردی گئی.

ملیر جناح اسکوائر سے لیکر شاہراہ فیصل تک ٹریفک رواں دواں ہے۔ یونیورسٹی روڈ سے لیکر صفورا چورنگی تک  ٹریفک بحال  کردی گئی۔

آئی آئی چندریگرروڈ کے قریب ٹاور کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ،حسن اسکوائر پر بھی ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی ہے۔

نیو کراچی نالہ اسٹاپ، اورنگی ٹاون، نارتھ کراچی پاور ہاوس کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند تاحال بند ہیں۔

لاہور میں مال روڈ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ پر  ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ملتان روڈ، والٹن روڈ، راوی روڈ پر بربھی ٹریفک کلئیر کر دی گئی ہے۔

ٹھوکر نیاز بیگ اور  داتادربار روڈ پر بھی ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ لاہور شہر کے داخلی راستوں، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر بد ستور ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور ٹریفک کیلئے کھول دی گئی جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔


متعلقہ خبریں