گوجرانوالہ، ساہیوال میں احتجاج، 21افراد زخمی


گوجرانوالہ اور ساہیوال میں آج بھی مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔

گوجرانوالہ میں چندا قلعہ چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جارہا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنےکے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

لاٹھی چارج اور شیلنگ سے احتجاج کرنے والے 21 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیل پڑھیں: تمام موٹرویز ٹریفک کیلئےکھول دی گئیں

گوجرانوالہ میں مظاہرین نے پھاٹک بند کر کے ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے پھاٹک دوبارہ کھول کر ٹرین لائن بحال کر دی۔

ساہیوال میں بھی احتجاج جاری ہے۔ جی ٹی روڈ پر مشرقی بائی پاس کے قریب روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہے اورعوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

احتجاج کے باعث ملتان اور لاہور روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دینہ میں بھی جی ٹی روڈ پر اجتجاج جاری ہے اور پولیس نے شیلنگ بھی کی ہے۔ دینہ میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں