ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جب کہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: برف باری کے موسم میں مکمل روشن چاند نے سماں باندھ دیا

اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور رات کو آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب،زیارت ،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں برفباری، موسم شدید سرد

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوابی ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں