وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنے والوں کا حساب ہوگا، شاہد خاقان 

فوٹو: ہم نیوز


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنے والوں کا حساب ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم ہر دوسرے روز تقریر کرتے ہیں، حکومت ناکام ہوچکی ہے اس بات کا اعتراف جلد ی کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب ہے اورنہ ہی انصاف، وہ وقت دورنہیں جب احتساب کرنے والوں کا حساب ہو گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیب کے اپنے اربوں روپے کھائے گئے، اس پرکمیشن بنا سب کو بری کر دیا، مشکلات اس طرح حل نہیں ہوں گی، ملک کو آئین کےمطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، ہائیبرڈ حکومت بنی اور ناکام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجرموں کو بچانا اور دوسروں کی پردہ پوشی کرنا یہ احتساب کا نظام ہے ، کیا ملکی مسائل سڑکوں پر حل ہوں گے؟


متعلقہ خبریں