سڑکیں کھولنے اور قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

فوٹو: ہم نیوز


وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں امن اومان کی صورتحال پر اجلاس بلایا گیا تھا جس میں وفاقی وزیرمذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیر داخلہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں راستوں کو کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے متعدد راستے بند

خیال رہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت آنے اور جانے والے راستے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اسلام آباد میں ڈھوکری چوک، بھارہ کہوں، کشمیر چوک، روات ٹی چوک کرار، ترنول، فیض آباد، آئی جے پی روڈ سے متبادل روٹس فراہم کر دیئے گے ہیں۔

راول ڈیم روڈ، ترامڑی روڈ، فیصل ایونیو، ایکسپریس روڈ، مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، سیون، نائن، ٹین اور الیون ایونیو ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

اسلام آباد میں ترنول پھاٹک، اٹھال چوک، بہارہ کہو اور روات ٹی چوک بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے آمدورفت کےلیے متبادل راستے فراہم کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں