خاصہ دار، لیویز کی خیبر پختونخوا پولیس میں شمولیت کیلئے پاسنگ آؤٹ پریڈ


سابق  قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد مقامی سطح پر امن و امان کی  ذمہ دار خاصہ دار اور لیوی فورس کی خیبر پختونخوا پولیس میں شمولیت کیلئے پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاس آؤٹ ہونیوالے لیویز اور خاصہ دار اہلکار خیبر پختونخوا پولیس میں شمولیت اختیارکرینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج  اور ایف سی کی جانب سے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی۔ تربیت میں انسداد دہشتگردی، کیوک رسپانس فورس  اور پولیسنگ کاعمل شامل ہے۔

مزید پڑھیں: لیویز اور خاصہ دارفورس کو پولیس میں ضم کرنے کے لئے قانونی مسودے کی منظوری

آئی ایس پی آر کے مطابق لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کو دھماکہ خیز مواد تلف کرنے کی بھی تربیت دی گئی۔ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کورونا ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا گیا۔ پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں سول انتظامیہ، پاک فوج، ایف سی اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ ستمبر 2019 میں خیبرپختونخوا کابینہ نے قبائلی لیویزاور خاصہ دارفورس کو پولیس میں ضم کرنے کے لئے قانونی مسودے کی منظوری دے دی تھی۔ قبائلی فورس کو پولیس کے برابرمراعات حاصل ہوں گی۔


متعلقہ خبریں