وزیراعظم کی رمضان المبارک کی آمد پر قوم کو مبارکباد

جب ملک کی قیادت اور وزرا کرپٹ ہوں توملک دیوالیہ ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اورایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم انسانیت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ رمضان المبارک میں پاکستانی قوم نے کورونا سے بچاوَ کیلئے ایس اوپیز پر عمل کیا،اس سال بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا سب کی انفرادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائزہ منافع خوری، وذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور حوصلہ شکنی کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں