وزیراعظم کی رمضان میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت

ترکی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں اشیا ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے۔

رمضان المبارک کے  پیش نظر  اشیا ضروریہ کی  قیمتوں سے متعلق اجلاس کی صدرت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غریب طبقے کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانونی کارروائی کو جاری رکھا جائے۔ بازاروں میں کورونا وبا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت رمضان المبارک کے پیش نظر قیمتوں سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے اور چینی 68روپے فی کلو  پر دستیاب ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گھی 170 روپے فی کلو پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر یومیہ 2600 ٹن آٹا فروخت ہو رہا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر یومیہ 2 ہزار ٹن چینی اور 1200 ٹن گھی فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد اشیا رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی

چیف کمشنر اسلام آباد نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں متعدد مقامات پر سستے بازار قائم کیے گئے ہیں۔ سستے بازاروں میں اشیا ضروریہ کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے اجلاس کو بتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر موبائل وین کے ذریعے بھی اشیا ضروریہ دستیاب ہوں گی۔ چینی اور آٹے کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے اجلاس کو بتایا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی۔

 


متعلقہ خبریں