امریکہ کا 11 ستمبر تک افغانستان سے افواج نکالنے کا فیصلہ

فوٹو: رائٹرز


امریکہ نے 11 ستمبر 2021 تک افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کا فیصلہ کر لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن جلد افواج کے انخلا کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے۔

امریکا کا یکم مئی تک افغانستان سے فوج نکالنے سے انکار

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن پہلے کہ چکے ہیں کہ یکم مئی تک امریکی فوج کا انخلا مشکل ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان معاہدے کے مطابق شدت پسندانہ کارروائیاں کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

امریکی فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوج کے انخلا کے وقت کوئی حملہ کیا گیا تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں