واٹس ایپ نے رمضان سے متعلق نئے اسٹیکرز متعارف کرا دیئے

فوٹو: فائل


پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے رمضان سے متعلق نئے اسٹیکرز متعارف کرا دیئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ سے متعلق بتایا کہ یہ آئی فون اور اینڈروئڈ کے صارفین کے لیے مہیا کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر رمضان کا مہینہ مناتے ہیں۔

واٹس ایپ کا صارفین کے پُرزور مطالبے پر زبردست فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس اسپورٹ متعارف کرانے کے لیے بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

واٹس ایپ پر گالی دینے کی سزا دو سال قید

ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہو گا۔


متعلقہ خبریں