جنوبی کوریا نے جدید ترین لڑاکا طیارہ متعارف کرا دیا


جنوبی کوریا نے معروف امریکی طیارے ایف 35 کی طرز پر جدید ترین لڑاکا طیارہ متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کے ایف 21 نامی طیارہ ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین تک میزائل مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورین ایئرو اسپیس انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مون نے بتایا کہ جیسے ہی طیارے کی گراونڈ اور فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل ہو جائے گی تو اس کی بڑے پیمانے میں پروڈکشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 2028 تک ہم 40 جب کہ 2032 تک 120 طیارے بنا لیں گے۔

امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ اس نئے منصوبے سے ایک لاکھ اضافی نوکریاں پیدا ہوں گی اور جنوبی کوریا کے خزانے میں 5.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہو گا۔

مون نے کہا کہ دفاعی مصنوعات بنانے کا آزاد دور شروع ہو چکا ہے، اب ہم جب چاہیں یہ طیارے بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کورویا کے حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ جیسے اس طیارے کی ٹسٹنگ مکمل ہو جائے گی تو جنوبی کوریا سوپر سونک طیارہ بنانے والا دنیا کا 8واں ملک بن جائے گا۔

طیارے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ 4.5 جنریشن طیارہ ہے جس میں دو ایف 414 امریکی ساختہ انجن لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلیپائن اور عراق اس طیارے کے نمایاں خریدار بن سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں