مولانا فضل الرحمان کے بیان سے معاملات مزید خراب ہوں گے، راجہ پرویز اشرف


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو معاملات پہلے سلجھانا چاہیے تھے،ان کے بیان سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اتحاد میں مہلت نہیں دی جاتی۔ پیپلزپارٹی نے اس اتحاد کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 35 سال کا لیڈر70 سال کے لیڈر سے بہتر ثابت ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا، ن لیگ کے پاس اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاملات سے لاتعلق ہوگئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ امید نہیں تھی کہ پیپلز پارٹی باپ کو باپ بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شکایت پر وضاحت طلب کرنا ہمارا حق ہے، پیپلز پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے استعفوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کریں۔


متعلقہ خبریں