فخر زمان نے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں جگہ بنا لی


جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار دو میچوں میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر فخر زمان نے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں جگہ بنا لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے بلے بازوں کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں فخر زمان پانچ درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

جب کہ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔

اس سے پہلے وہ آئی سی سی کی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر موجود تھے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔


متعلقہ خبریں