پنجاب نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی

پنجاب نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی

پنجاب نے گندم اور آٹے کی نقل و حمل اور اوپن مارکیٹ خریداری کی پالیسی تبدیل کردی  ہے جس کے تحت گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے فلور ملز کو بھی اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کی اجازے دے دی ہے۔

پنجاب حکومت نے سرکاری گندم خریداری کوٹے میں ایک ملن ٹن کی کمی کردی ہے۔ موجودہ سال گندم خریداری کا ہدف ساڑھے چار ملین ٹن سے کم کرکے ساڑھے تین ملین ٹن کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقررکردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں آٹا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، کسان محکمہ خوراک کے دفاتر سے باردانہ حاصل کرسکیں گے۔ باردانہ کے 500 بیگز کے لیے سینٹر انچارج سے اجازت لینا ہوگی۔ باردانہ کے ایک ہزار سے زائد بیگز کے لیے ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب کے چند اضلاع میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوتے ہی مڈل مین بھی فعال ہوچکے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ امدادی قیمت پر کسانوں کو تحفظات ہیں جس کے سبب کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے اپنی گندم سندھ میں بھجوانا شروع کر دی ہے۔

صوبہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت پنجاب کی نسبت زیادہ ہے اسی لیے کاشتکاروں کی اکثریت نے گندم کی سندھ بھجوانا شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں