بابراعظم نے اپنا اگلا ہدف بتا دیا

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنا میرا آئندہ ہدف ہو گا، کوشش ہو گی کہ یکسوئی کا مظاہرہ کروں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگز میں پہلی پوزیشن پر آنے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہوتا ہے، مقام کے حصول کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں۔

بابراعظم نے کہا کہ  انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، گیند کو لیٹ کھیلنا کین ولیمسن سے سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک پہنچنے پر میرے والدین اور ساتھی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیا۔


متعلقہ خبریں