سندھ: کورونا، 310 مریضوں کی حالت تشویشناک


کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ممتاز اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبہ سندھ میں اب تک دو لاکھ 70 ہزار 309 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت: کمبھ میلہ میں شریک سینکڑوں افراد کو کورونا ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر اب تک عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار 533 ہو چکی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق آج کورونا کے باعث کسی کی بھی جان جانے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

پنجاب: کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق، 2 ہزار 755 متاثر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہےکہ شہر قائد میں کورونا کے 262 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعدکراچی میں مجموعی کیسزکی تعدادایک لاکھ 90 ہزار580 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں