آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن کا رابطہ


راولپندی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی تبدلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر ہمیشہ افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کی حمایت کرے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک بات چیت میں امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کیا۔

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ کا پاکستان کے آرمی چیف سے رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر جو بائیڈن رواں برس گیارہ ستمبر تک غیر مشروط طور پر افغانستان سے امریکی فوجی واپس بلا لیں گے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے اس ضمن میں امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے گزشتہ روز بتایا تھا کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کی 20 ویں برسی سے قبل امریکہ اپنی طویل ترین جنگ کا اختتام کرے گا۔

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں