تیسرا ٹی ٹوئنٹی: بابراعظم کی شاندار سنچری


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کر لی۔

سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں بابراعظم نے اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سینچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابر سے پہلے احمد شہزاد اور محمد رضوان نے اعزاز حاصل کیا۔

اس سے پہلے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگز میں بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں