سندھ: احتجاج میں ملوث رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات


کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ہونے والے احتجاج میں ملوث کئی اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

پاکستان: مختلف شہروں میں احتجاج: شاہراہیں بند، ٹریفک شدید متاثر

ہم نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے احتجاج میں ملوث رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق نقص امن کے تحت گرفتار رہنماؤں کو 30 روز تک حراست میں رکھا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام عوامی مفاد میں اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی مدد کرنے کے الزامات ہیں۔

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

گرفتار کیے جانے والے افراد نے پورے ملک میں احتجاج کیا تھا جس کے دوران بدترین ٹریفک جام ہوا تھا اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں