بابر اعظم کے ایک اننگز میں کئی ریکارڈز


جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اننگز میں کئی ریکارڈز بنا ڈالے۔

حال ہی میں ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم نے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹی20 کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے ٹی 20 میں 122 رنز بنا کر سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ  بھی بابر اعظم کے نام آ گیا ہے۔

بابراعظم کی شاندار سنچری: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

آج کے میچ میں قومی ٹیم کے ریکارڈ کی بات یہیں ختم نہیں ہوتی، گرین شرٹس نے 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ٹیم کم سے کم وکٹیں گنوا کر 200 یا اس سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

گرین شرٹس نے پروٹیاز کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔


متعلقہ خبریں