وزیر اعظم نے تحریک لبیک پرپابندی لگانے کی سمری منظوری کر لی

اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی وزارت داخلہ کی سمری منظوری کر لی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 24 گھنٹوں میں سمری کےذریعے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔

ٹی ایل پی کی پرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہل کار شہید اور 580 زخمی ہوئے جب کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے 2063 کارکن گرفتار اور 11 ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

لاہور شہر میں 4 مقامات سمیت پنجاب بھر میں 10 جگہوں پر تاحال مظاہرے جاری ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، صوابی اور چارسدہ سے 321 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ۔ آزاد کشمیر میں 21 پولیس اہلکار زخمی اور 96 کارکن گرفتار کیے گئے۔


متعلقہ خبریں