کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی

کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارت کی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں ںے یہ معافی اپنی شادی کی سالگرہ بھول جانے اور ایک دن بعد یاد آنے پر مانگی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے سرتاج شعیب ملک کو ’’کالو‘‘ کیوں کہا ؟

آل راؤنڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں شہرت حاصل کرنے والے شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر لکھا کہ شادی کی سالگرہ کا دن بھولنے کی ان سے غلطی (مسٹیک) ہو گئی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ہمیشہ کی طرح ایک دن کی تاخیر سے سالگرہ مبارک۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے تم سے محبت ہے۔

شعیب ثانیہ کا بیٹا مولا جٹ

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیے جانے والے اپنے پیغام میں اہلیہ کے لیے بیگم کے بجائے بے غم کا لفظ بھی استعمال کیا ہے۔

دنیائے ٹینس میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے شادی کی گیارہویں سالگرہ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی:شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ، میڈیا باکس کے شیشے ٹوٹ گئے

ثانیہ مرزا نے لکھا تھا کہ میرے اچھے اور برے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے واضح طور پر شعیب ملک کو مخاطب کیا تھا لیکن شعیب ملک نے ایک دن بعد شادی کی مبارکباد دی تو ساتھ ہی معافی بھی مانگ لی۔

ثانیہ مرزا شعیب کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں،دھمکیاں نظرانداز

شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انشاءاللّہ! میں آپ کو آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 کو شادی کی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اذہان ملک بھی ہے۔


متعلقہ خبریں