پاکستان کا کپتان بھارت کے کپتان پر بھاری


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارتی ہم کپتان کوہلی پر ہر میدان میں بھاری ثابت ہوئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تینوں طرز کی کرکٹ کی نمایاں رینکنگز پر موجود ہیں۔

26 سالہ بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی چار سالہ حکمرانی ختم کر دی۔

بابراعظم 863 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابراعظم تیسرے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ میں پانچویں اور ون ڈے میں دوسری پوزیشن پر ہیں، جبکہ ٹی20 ان کی پانچویں پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے اپنا اگلا ہدف بتا دیا

بابراعظم ٹی20کرکٹ میں تیزترین6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے 165 میچز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 184 میچز کھیل کر 6 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

بابراعظم نے2015 سے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تین سال بعد ہی دوسرے نمبر پر آگئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو نمبر ون پوزیشن تک پہنچنے میں6 سال لگے۔

ویرات کوہلی2008 سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور2013 میں پہلی بار نمبر ون کھلاڑی بنے تھے۔


متعلقہ خبریں