امریکہ: جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکیہ کے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کا امکان

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس پر پابندیاں سائبرحملوں اورانتخابات میں مداخلت کے الزامات پر عائد کی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے سفارتی مشن کے10 اہلکاروں کو بھی امریکہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کی متعدد ٹیکنالوجیز کمپنیاں بھی امریکہ کی نئی پابندیوں کی زد میں آگئی ہیں۔

روس پر اولمپکس سمیت تمام عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد

خبر رساں اداروں کے حوالے سے چند گھنٹوں قبل ہم نیوز نے خبر دی تھی کہ جوبائیدن انتظامیہ کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کیے جانے کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت پر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کی زد میں 20 روسی اداروں سمیت 12 روسی سرکاری اور خفیہ ایجسنی کے اہلکار آسکتے ہیں۔

میانمار: امریکہ کا فوجی لیڈروں پر مزید پابندیاں لگانے کا اشارہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت کے خلاف 10 روسی حکام کو بھی امریکہ سے بے دخل کر دیا جائے گا جن میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات روسی سفارت کار بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں