حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں کمی کا اعلان کردیا


حکومت نے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتیوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول فی لیٹر ایک روپے اناسی پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے بتیس پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اکیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ نئی قیمتیں تیس اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول بحران، کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت  ایک سو اٹھ روپے چھپن پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو دس روپے چھہتر پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل اسّی روپے لیٹر ملے گا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت ستتر روپے پینسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں