حوثی باغیوں نے نوجوان ماڈل کو اغوا کر لیا

حوثی باغیوں نے نوجوان ماڈل کو اغوا کر لیا

صنعا: حوثی باغیوں نے ایک نوجوان ماڈل کو اس وقت اغوا کرلیا ہے جب وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سفر کررہی تھی۔ ماڈل کو اغوا دارالحکومت صنعا سے کیا گیا ہے۔

یمن کے حوثیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماڈل کو اغوا کرنے والے حوثی باغی اب اسے اپنی ایک کینگرو کورٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اغوا کی گئی ماڈل پر الزام ہے کہ وہ اسلامی اقدار کے برخلاف حجاب کے بنا مادلنگ کرتی ہے اور اس طرح معاشرے میں بری روایات کو جنم دینے کا سبب بن رہی ہے۔

سعودی عرب: حوثی ملیشیا کا حملہ، مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

اغوا ہونے والی 20 سالہ ماڈل انطیسار ال حمادائی اور اس کی دو دیگر ساتھیوں کو حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے اغوا کیا گیا ہے۔

ماڈل کے وکیل خالد محمد ال کمال کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے پراسیکیوٹر سوال کریں گے جو سراسر غیر قانونی ہو گا۔

خبر رساں اداے کے مطابق اغوا کی گئی مادل انطیسار کو دارالحکومت میں کسی نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماڈل کے اغوا کیے جانے کی بنیادی وجہ اسلامی اقدار کے برخلاف لباس زیب تن کرنا ہے۔

یمن: حوثیوں کے میزائل حملے میں 60 فوجی ہلاک

یمن کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کو خواتین کے اغوا کا سلسلہ بند کرنا ہوگا اور تمام لاپتہ خواتین کو غیر مشروط طور پر رہا بھی کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں