کورونا وائرس کینسر کے مریض کیلئے شفا کا باعث بنا


دنیا میں جیسے جیسے کووِڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے عام آدمی کے ذہن میں اس بیماری کے بارے میں نت نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں افراد کی جان لی ہے وہی پر برطانیہ میں ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کینسر کے موضی مرض سے نجات پاگیا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق برطانیہ کے  کارن وال کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہوں نے گذشتہ موسم گرما میں کورونا وائرس کا شکار ایک 61 سالہ شخص میں کینسر کے سیل غائب ہونے کا مشاہدہ کیا۔

بلڈ کینسر کے اس ٹیومر نے اس شخص کے دھڑ کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور اس مریض نے اس بیماری کے لیے کیموتھیراپی بھی شروع نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اس شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور مختلف ادویات کا استعمال کیا گیا۔ اور حیرت انگیز طور پر اس شخص کے کینسر کے خلیے غائب ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا 30 سیکنڈز میں یقینی خاتمہ

کورونا وائرس  میں مبتلا ہونے کے بعد اس مریض کو نمونیہ ہوگیا تھا اور پھیپھڑوں میں سوجن ہوگئی تھی، جس کے خلاف مختلف ادویات کا استعمال کیا گیا تھا۔

اس شخص کو مصنوعی آکسیجن بھی لگایا گیا تھا تاکہ اے سانس لینے میں مدد مل سکے جس کے بعد اس کے پھیپھڑے ٹھیک ہو گئے تھے اور 11 دن اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارچ کردیا گیا تھا۔

کچھ ہفتوں بعد ہی اس کے کینسر کی جانچ پڑتال کے لیے اس کا سی ٹی اسکین کرایا گیا اور یہ انکشاف ہوا کہ اس کا کینسر ٹھیک ہوگیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق کووڈ۔19 کے وائرس نے نہ صرف اس کے کینسر کے مہلک خلیوں کو تباہ کردیا تھا بلکہ اس کے مدافعتی نظام بہتر ہونے سے کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ  مہلک خلیے بھی تباہ ہوگئے تھے۔

ٹروورو کے رائل کارن وال اسپتال میں کینسر کا علاج کرنے والی ایک ڈاکٹر سارہ چلونر نے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘ہمارے خیال میں کوویڈ 19 نے مریض میں کینسر کے ٹیومر سے بچاؤ کے خلاف مدافعتی ردعمل پیدا کردیا ہوگا’۔

ان کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام بڑے پیمانے پر انفیکشن سے لڑنے والے خلیے، جنہیں ٹی سیل کہا جاتا ہے، کو جاری کرتا ہے۔ ان خلیوں نے نہ صرف کورونا وائرس کو بھگایا ہے بلکہ کینسر کے مہلک خلیوں کو بھی ایلئن سمجھ کر حملہ کردیا ہے اور انہیں تباہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں