بھارت: نئے قمری سال کے آغاز پر جشن، ایس او پیز نظر انداز

بھارت: نئے قمری سال کے آغاز پر جشن، ایس او پیز نظر انداز

نئی دہلی: بھارت میں حسب معمول نئے قمری سال کے آغاز پر مذہبی تہوار منایا گیا جس کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔

بھارت: کمبھ میلہ میں شریک سینکڑوں افراد کو کورونا ہوگیا

نئے قمری سال کے موقع پر بھارت کے ہزاروں دیہاتیوں نے حسب معمول جشن منانے کے لیے ایک دوسرے پر گائے کا گوبر پھینکا۔

بھارت میں منائے جانے والے اس جشن کو پیڈا کالا سمارہ (  Pidakala Samara) کہا جاتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ڈالی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں دیہاتی ایک دوسرے پر گائے کا گوبر پھینک رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ آندھرا پردیش کے کائیرپالا نامی گاؤں کی ہے۔ وہاں قمری سال کے آغاز کے دوسرے دن جشن منایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دو دیوتاؤں کے مابین ایک نکاح کے حوالے سے تنازع پیدا ہوا تھا تو اسے دیہاتی بزرگوں نے اپنی فہم و فراست سے حل کرایا تھا۔

تین منٹ میں آنکھ سے کورونا ٹیسٹ والی ایپ تیار

اس جشن کو منانے والے دیہاتیوں کا ماننا ہے کہ جب وہ یہ جشن مناتے ہیں تو اس کے نتیجے میں سارا سال انہیں امن و خوشحالی نصیب ہوتی ہے اور صحت کے حوالے سے بھی انہیں مسائل درپیش نہیں ہوتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں یہ جشن اس وقت منایا گیا ہے کہ جب کورونا کے مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اعداد و شمار کے تحت ملک میں پہلی مرتبہ دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز بھی بھارت میں کورونا کے باعث ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت: کورونا، دہلی سمیت مختلف علاقوں میں دو روزہ کرفیو

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے دن کورونا کیسز کی تعداد نے دو لاکھ سے بھی تجاوز کیا ہے اور پورے ملک سے دو لاکھ 739 کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

بھارت کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب ان کے ملک میں کورونا کی ایک نئی قسم وارد ہوئی ہے جو بہت زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

بھارت کے ممتاز ڈاکٹر جوشی جو ممبئی میں کورونا کیسز کو دیکھ رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز دراصل سونامی ہیں لیکن حکومت اس موقع پر بے خبر دکھائی دے رہی ہے۔

برطانوی اخبار سے بات چیت میں ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ ملک کا نظام صحت پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کا صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور ضروری ادویات کی فراہمی میں بھی قلت کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس کا 30 سیکنڈز میں یقینی خاتمہ

دی گارڈین سے بات چیت میں ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر نہ صرف بزرگوں اور جوانوں کو یکساں طور پر متاثر کررہی ہے بلکہ اب تو بچوں کو بھی کووڈ19 سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد اسپتالوں میں لایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں