پرامن اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

پرامن اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن اور ترقی کرتا ہوا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ رہنا نہیں چاہتا تھا، انتھونی بلنکن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور مسز انجیلا اگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف نے بات چیت میں کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مستحکم اور ترقی کرتا ہوا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ توقع ہے کہ پاک امریکہ کا ہر شعبے میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن کا رابطہ

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران مریکی ناظم الامورمسز انجیلا نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوش قابل تعریف ہیں۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ناظم الامورنے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لیے امریکہ تعاون کرتا رہے گا۔

امریکہ کا 11 ستمبر تک افغانستان سے افواج نکالنے کا فیصلہ

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی دو دن قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں