بیرون ملک سے پاکستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی شرط

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: پاکستان کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی شرط عائد کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس کا 30 سیکنڈز میں یقینی خاتمہ

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جس پر تمام معلومات دینا ہوں گی۔

سی اے اے  کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ایپلی کیشن پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو رجسٹر کرانا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق بیرون میں پاکستان آنے والوں کے لیے پاس ٹریک نامی ایپلی کیشن ‏متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کو اپنی سفری معلومات اور صحت سے متعلق تمام معلومات ‏آن لائن درج کرانا ہوں گی۔

کورونا وائرس: پاکستان میں 5 ہزار395نئے کیسزاور118اموات رپورٹ

ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے ‏بغیر کسی بھی مسافر کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہو گی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ایئرپورٹس و ‏ایئرلائنز کو بھی کیے جانے والے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پاس ٹریک پر معلومات فراہم کرنے والے مسافر کو ہی سفر کی ‏اجازت دیں گی۔

کورونا وائرس کینسر کے مریض کیلئے شفا کا باعث بنا

سی اے اے کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا اطلاق یکم مئی 2021 سے ہو گا۔ مقررہ تاریخ سے مسافروں کو اپنی سفری تفصیلات ایپلی ‏کیشن میں درج کرانا ہوں گی اور شرائط پر پورا اترنے والے افراد کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں