عاطف اسلم کا سلام اور درود شریف

عاطف اسلم کا سلام اور درود شریف

فوٹو: فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی اکرمﷺ پر درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوگیا ہے۔

عاطف اسلم کے ہمراہ اس نعتیہ کلام کے ذریعے علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے نبی اکرم ﷺ کو ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی اس 5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو دردو و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غلام فرید صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

’سلام عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا ہے۔ محض 11 گھنٹے میں اب تک 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد مرتبہ اسے دیکھا جا چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

خیال رہے کہ عاطف اسلام کے پڑھے گئے کلام ہمیشہ سے عوام میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں۔

قبل ازیں عاطف اسلم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں ’تاجدارِ حرم‘ پڑھا گیا تھا جسے کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین کلام کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

اس کے علاوہ عاطف اسلم نے اسماء الحسنیٰ، وہی خدا ہے اور اذان کا تحفہ  بھی اپنے مداحوں کو پیش کیا تھا جسے عوام میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں