میچ دیکھنے کا نرالا انداز

فوٹو: فائل


شرفا کے کھیل ’کرکٹ‘ کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں مگر اس بار کرکٹ کی ایک ایسی مداح سامنے آئی ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

وزڈن فوٹوگراف کے سالانہ مقابلے میں ایک انوکھی تصویر سامنے آئی جس میں ایک لڑکی پہاڑی پر بیٹھ کر کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوک دوسرے سال بھی کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

وزڈن کرکٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں لڑکی پہاڑ کے خطرناک مقام پر بیٹھ کر کرکٹ میچ دیکھ رہی ہے۔

تصویر کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے کہ یہ سالانہ مقابلے کے دو رنر اپس میں سے ایک کی کھینچی گئی تصویر ہے۔ وزڈن کرکٹ کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ یہ انوکھی تصویر جیڈ لیسسٹر نے شمالی ڈیون میں بنائی۔

قبل ازیں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔ محمد رضوان کو اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 40 ہزار سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔ وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں