پاکستان میں سوشل میڈیا سروس بحال کردی گئی

فوج

فائل فوٹو


پاکستان بھر سوشل میڈیا سروس چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئیں۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا تھا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیا تھا۔ 

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یوٹیوب، واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پابندی: ٹرمپ نے حامیوں سے رابطے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

وزرات داخلہ نے بھی ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا تھا۔

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان حکومت کا سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے  صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں