کابینہ میں ردو بدل: شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنادیا گیا

پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ بنا دیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں متعدد وزرا کی وزارتیں تبدیل کردی گئی ہیں۔ حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لیکر شوکت ترین کو سونپ دیا گیا ہے۔

حماد اظہر سے وزرات خزانہ کا چارج واپس لیکر انہیں توانائی کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے ،،جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب کو اقتصادی امور کا چارج دے دیا گیا ہے۔

سابق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چودھری کو وزیر اطلاعات ونشریات بنادیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو فواد چوہدری کی جگہ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ناقابل سماعت قرار

خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کا قلمدان واپس لیکر انہیں صنعت و پیداوار کا چارج دیا گیا ہے۔

حماد اظہر کو وزیر توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا، فواد چودھری کو وزیر اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا، شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت مل گئی، خسروبختیار کو صنعت و پیداوار، عمر ایوب کو اقتصادی امور کا چارج دے دیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں