پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا 

فوٹو: فائل


پاکستان اور جنوبی افریقہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔ سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گرئن شرٹس نے نے پروٹیز کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ہرا کو سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ اگر جنوبی افریقا میچ جیت گئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقہ پر جرمانہ

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔


متعلقہ خبریں