چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جیت: ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان کے نام


چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی تین ایک سے جیت لی ہے۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60 جب کہ بابراعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقا کو ٹاس جیت کر بلے بازی کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور جان من مالان نے کیا۔

قومی ٹیم کو پہلی کامیابی دوسرے اوور میں مل گئی جب مارکرم 11 رنز بنا کر نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد مالان اور ونڈر ڈیوسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 73 رنز بنا ڈالے۔

اس موقع جان مالان 33 کے انفرادی اسکور پر  فہیم اشرف کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

دوسری جانب وینڈر ڈیوسن تیزی سے رنز بناتے گئے اور نصف سنچری بنا کر آوٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ فہیم اشرف اور حسن علی نے تین، تین حارث نے دو جب کہ آفریدی اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جا رہا ہے جہاں بڑا اسکور متوقع ہے۔

بابراعظم کی شاندار سنچری: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔


متعلقہ خبریں