انگلینڈ میں محمد عباس کی شاندار ہیٹ ٹرک


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ میں جاری کاونٹی میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک بنا ڈالی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ عباس نے ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

عباس نے اب تک میچ میں 6 اوورز میں 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

چار روزہ کاونٹی میچ میں ہیمپشائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 319 رنز بنائے ہیں،

ہیپمشائر کی جانب سے این ہولینڈ 64 اور سیم نورتھ ایسٹ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، مڈل سیکس کی جانب سے اسٹیون فن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں مڈی سیکس کے بلے باز محمد عباس کی نپی تلی گیند بازی کو سمجھنے میں ناکام رہے اور آدھی ٹیم پویلن پہنچ چکے ہے۔


متعلقہ خبریں