وزیر داخلہ : سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پر معذرت

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا سروس بحال کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ان کی کال ایسی تھی کہ نماز جمعہ کے بعد نکلیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا کے سہارے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کے پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس بند کریں گے۔

گلگت بلتستان حکومت کا سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی صورت بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں