امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک


انڈیانا: امریکی ریاست انڈیانا میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

امریکہ: متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کے اسلحے کی فروخت

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کی پولیس نے بھی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ مشہور ڈیلیوری کمپنی فیڈ ایکس میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 8ا فراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس ترجمان گینے کک نے کہا ہے کہ فائرنگ سے زخمی متعدد افراد کو ہستال بھی منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے چار افراد کو گولیاں لگیں جب کہ مزید تین افراد کو دیگر چوٹیں آئیں اور ان سب کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیلیوری کمپنی کے قریب ہی ایک پلانٹ پر کام کرنے والے شخص نے رپورٹرز کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو مشین گن نما اسلحہ لے جاتے ہوئے دیکھا تھا اور10 سے زائد گولیاں چلنے کی آواز بھی سنی تھیں۔

امریکہ کا 11 ستمبر تک افغانستان سے افواج نکالنے کا فیصلہ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیرمیا ملر نامی عینی شاہد نے کہا ہے کہ میں نے ایک شخص کو مشین گن نما اسلحہ خود کار رائفل لے جاتے ہوئے دیکھا اور وہ سرعام فائرنگ کررہا تھا جس سے میں ڈر کے چھپ گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے البتہ یہ کہا جا رہا ہے کہ گولیاں مارنے والے نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔

پولیس ترجمان جینے کک نے بھی حملہ آور کی خوکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے عوام کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

کک نے کہا کہ اب عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے جو بعد میں دم توڑ گئے ہیں۔

امریکہ: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف ہنگامے، 40 افراد گرفتار

انہوں نے تصدیق کی کہ چند افراد زخمی بھی ہیں۔ ڈیلیوری کمپنی فیڈ ایکس کے ترجمان نے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ واقعہ ان کی کمپنی میں پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈ ایکس کمپنی ایک بڑی تباہی سے بچ گئی کیونکہ فیڈ ایکس کے اس پلانٹ پر چار ہزار سے زائد عملہ کام کرتا ہے اور فائرنگ کے وقت ایک بڑی تعداد دفتر میں موجود تھی۔

یہ رواں سال انڈیانا میں رونما ہونے والا فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے جہاں اس سے قبل جنوری میں ایک حامل خاتون سمیت 5 افارد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مارچ میں ایک بچے سمیت چار افراد کی موت ہوئی تھی۔

امریکہ میں ہر سال بندوقوں اور دیگر اسلحے سے فائرنگ کے واقعات میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں لیکن امریکا میں اس سلسلے میں قانون سازی سیاست کی نظر ہوتی رہی ہے۔

امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ رہنا نہیں چاہتا تھا، انتھونی بلنکن

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں ماہ فائرنگ سے ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لیے چھ اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں