پنجاب میں پیر سے سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ

پنجاب:اینٹوں کے بھٹوں اور خوشحالی سروےکیلئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں

پنجاب میں پیر سے سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ اسکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی۔


انہوں نے بتایا کہ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ میں اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

ان کے علاوہ ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی اسکول کھلیں گے۔

مراد راس نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں پیر اور جعرات کو کلاسیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں