نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا فضل الرحمان پر چھوڑ دیا

نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا فضل الرحمان پر چھوڑ دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربرہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور  پی ڈی ایم کی آئندہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کا معاملہ مولانا فضل الرحمان کے سپرد کردیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپیل کی کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید سے گریز کریں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہوں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سیاست عزت اور برابری کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگنی چاہیے۔ کسی پارٹی کو حق نہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کو ڈکٹیٹ کرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوئی جماعت کسی دوسری پارٹی پر اپنی رائے مسلط کرنے کا حق نہیں رکھتی۔ کسی کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا جب کوئی بیرون ملک گیا۔

اس سے قبل پی ڈیم ایم کی اہم اتحادی جماعت اے این پی نے بھی اپوزیشن اتحاد سے علحیدگی کا اعلان کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں