سندھ: کورونا سے متاثرہ 356 مریضوں کی حالت تشویشناک

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 356 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 30 لاکھ سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 523 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید تین افراد نے اپنی جانوں کی بازیاں ہاری ہیں جس کے بعد صوبے میں ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 544 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناسے مزید110 اموات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 356 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 39 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس کا 30 سیکنڈز میں یقینی خاتمہ

ہم نیوز کے مطابق سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 278 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 161 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں